پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ زبیری کی جدہ میں میڈیا سے گفتگو

Published on July 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا ہے کہ سینٹ کے چئیرمین کو ہٹانے کا فیصلہ پارٹی نے کیا انہیں پی ٹی آئی اور پی پی پی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا مگر ان پی پی سمجھتی ہے کہ انکی برطرفی ضروری ہے اس سے عوام کو پی ٹی آئی کی شکست کا پتہ چلے گا۔ رخسانہ زبیری جدہ میں پی پی پی کا دیر نہ کارکن میاں الطاف کے عشائیہ میں میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے غریب آدمی اور سفید پوش عوام کی زندگی مشکل ہوگئی ہے تحریک انصاف کی نہ تجربہ کاری اور ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ۔نیز حکومت حزب اختلاف کی تجاویز اور تعاون سے بھی فائدہ نہیں اٹھانا چاہ رہی۔سینٹر رخسانہ زبیری جو پاکستان میں تعلیمی شعبہ میں اپنا کام نمایاں سر انجام دے رہی ہیں۔سینٹر رخسانہ زبیری نے صدر پاکستان عارف علوی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تعلیمی شعبے اور دیگر فلاحی کاموں میں انکے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ عشائیہ میں پی پی پی کے صدر تصور چوہدری اور پی ٹی آئی کے فضل احد خان بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题