عمران خان نے ملک وقوم کے بہترین مفادمیں غیر معمولی فیصلے کئے۔ابرار الحق

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے قومی خود مختاری کے بیانیے پر اپنی مہر ثبت کریں گے
لاہور (یو این پی)عمران خان کے جلسوں میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت سے ہواؤں کا رخ واضح ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنما،چیئرمین ہلال احمر پاکستان،صغری شفیع میموریل ٹرسٹ کے روح رواں اور لاہور کے علاقے حلقہ این اے 123سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ابرار الحق نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاقومی خود مختاری کے بیانیے کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور انشاء اللہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس پر اپنی مہر ثبت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ساری سیاسی زندگی جدوجہد کرتے ہوئے گزری ہے اور اسی کے نتیجے میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت دی۔ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں اپنی سیاست کو پس پشت ڈال کرملک وقوم کے بہترین مفادمیں غیر معمولی فیصلے کئے جن کے ثمرات سامنے آناشروع ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes