ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقہ کیخلاف میدان میں اترے گی

Published on June 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments


لندن(یو این پی)انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے دوسرے روز ایک ہی میچ ہو گا۔ لیسٹر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ثناء میر کی قیادت میں قومی ٹیم اِن ایکشن ہو گی۔ سکواڈ میں اسماویہ اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان سمیت نین عابدی اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ پروٹیز کی قیادت ڈین وین نیکرک سنبھالیں گی۔ قومی کپتان ثنا میر جیت کا جذبہ ظاہر کر چکی ہیں کہ سرفراز الیون کے بعد وہ بھی بڑا کارنامہ دکھائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes