ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں دوسری شوتوکان کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور(یو این پی) ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں شوتوکان کراٹے ڈو شوبوکان ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام دوسری شوتوکان کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 4ٹیموں نے شرکت کی۔چمپئن شپ میں بوائز کی 3کیٹگریز جبکہ گرلز کی 2کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر شفیع اور پروفیسر محمد یوسف بھٹی نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔نتائج کے مطابق گرین ٹیم نے 65پوائنٹس کے ساتھ پہلی،وائٹ ٹیم نے 40پوائنٹس کے ساتھ دوسری،ریڈ نے 35پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ بلیو ٹیم نے 30پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے آرگنائزر محمد انور نے کہ یہ ایونٹ باقاعدہ طور پر آئی ایس ایس کے اے ورلڈ ہیڈکوارٹر جاپان سے منظور شدہ تھا جس کا مقصد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مثبت سرگرمیوں میں ملوث کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题