عاشقان رسول مسجد نبوی اور روضہ رسول کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے سید محمد اقبال شاہ

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

بورے والا(یواین پی)جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید محمد اقبال شاہ کی قیادت میں روضہ رسول مسجد نبوی میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے شان رسالت اور مسجد نبوی کے حق میں نعرے بلند کئے جبکہ پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری پیر سید محمد اقبال شاہ،مقامی راہنماوں قاری محمد صدیق چشتی اور قاری محمد شفیق چشتی نے کہا کہ عاشقان رسول مسجد نبوی اور روضہ رسول کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے سیاسی مقاصد کے لئے روضہ رسول کی حرمت کو پامال کرنے والوں سے ہم نپٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن شرپسندوں نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے روضہ رسول پر جاکر زبان درازی کی ہے انکو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اس شرمناک اقدام سے ناصرف پاکستان کے مسلمانوں بلکہ پوری عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں ملک میں جاری بدتہذیبی اور غیر اخلاقی سیاسی روایت سے تمام دینی مذہبی اور اخلاقی روایات کو بری طرح پامال کیا جارہا ہے پاک فوج اور عدلیہ ہمارے مقدس ادارے ہیں ان اداروں کے خلاف زبان درازی کرکے ملک دشمن عناصر دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے بے توقیر ہوگئے ہیں ایسا کسی صورت برداشت نہیں آئندہ اگر کسی نے ان اداروں کے خلاف زبان کھولی تو غیور پاکستانی انکی زبان کھینچ لیں گے جماعت اہلسنت اب صوبے بھر کے تمام شہروں میں روضہ رسول کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog