محمد علی رانا کو ’’کاش میں بیٹی نہ ہوتی‘‘ کی ملک گیر کامیابی پرگولڈمیڈل دیا گیا

Published on October 5, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

\"M.M.Rana\"
لاہور( یواین پی)گزشتہ دِنوں ٹی وی ڈرامہ،افسانہ اور کالم نگار مصنف محمد علی رانا کو خواتین کی انمول کتاب ’’کاش میں بیٹی نہ ہوتی‘‘ کی ملک گیر کامیابی پر ’’سرفروشانِ پاکستان ٹرسٹ (رجسٹرڈ) ‘‘ کی جانب سے بہترین مصنف کے سرٹیفیکیٹ اور گولڈ میڈل سے نوازا گیایاد رہے کہ محمد علی رانا وومنز اینڈ چلڈرن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین بھی ہیں ۔ایوارڈ شو کا انعقاد گزشتہ دِنوں الحمراء حال نمبر 02میں سرفروشانِ پاکستان ٹرسٹ کے چئیر مین رفیق شہزاد کی جانب سے کیا گیا تھا جِس میں ملک کے نامور صحافیوں ،ادیبوں،فنکاروں،پاک افواج کے غازیوں اور شہدا کے اہلِ خانہ نے شرکت کی ۔مشہور مصنف محمد علی رانا نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) سہیل عباس جعفری سے اپنا ایوارڈ اور میڈل وصول کیا ۔محمد علی رانا نے کہا کہ یہ سب اللہ پاک کا کرم ہے کہ آج مجھے اتنی بڑی کامیابی سے نوازا گیا اور میں اپنے پروردگار کا نتہائی مشکور ہوں اِس کے علاوہ میں اپنے تمام دوستوں کا بھی تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری کتاب ’’کاش میں بیٹی نہ ہوتی‘‘ پر میری بھرپورحوصلہ افزائی کی انشااللہ عنقریب میں اپنی اِس ایوارڈ یافتہ کتاب کی سٹوری پر فلم کا آغاز بھی کرونگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عنقریب انشاللہ میرا ایک منفرد اسٹائل کا ناول بھی منظرِ عام پر آنے والا ہے جو اِس وقت پروف ریڈنگ کے مراحل میں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes