میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیاجارہا:وزیر خزانہ پنجاب

Published on October 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے کہاہے کہ میٹرو بسوں پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی ،اس حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں ، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ہاشم جوان بخت نے کہا کہ میٹرو بس پر سبسڈی ختم نہیں کی گئی ، ابھی اس کا جائزہ لیا جارہاہے کہ جوشخص پورا سفر کررہاہے اس کے لئے کرایہ بڑھایا جائے ، انہوں نے کہا کہ تین میٹرو بسوں پر 12ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے اور یہ قوم کا پیسہ ہے ، اس کا درد محسوس کیا جانا چاہئے ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اس پر کام کررہی ہے ، پورا ہوم ورک ہونے کے بعد بتایا جائے گا کہ کیا فیصلہ کیا گیاہے؟ اتھارٹی کی تجاویز آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کہاں کہاں کمی اور اس کوکیسے ختم کیاجا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کا کرایہ بڑھانے کے حوالے سے ابھی سے جو باتیں کی جارہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes