داکاررنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

لاہور(یواین پی) برجستہ جملے اور اداکاری ایسی کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں، یہ پہچان ہے اداکار رنگیلا کی جن کی 17 ویں برسی منائی گئی۔اپنے مخصوص انداز سے شائقین کو محظوظ کرنے والے اداکار رنگیلا نے اپنے فلمی سفر میں چھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ بھی اپنے نام کئے، شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے ساتھ ان کی جوڑی کا تو خوب چرچا رہا۔اپنی انوکھی اداکاری سیلاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا یکم جنوری1937 کو افغانستان میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں سر سے والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا، اور وہ بہن کے ساتھ پشاور آگئے۔سینیما میں دلیپ کمار کی فلم دیکھنے کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور پشاور سے لاہور آگئے۔ لاہور آ کر پینٹر آزاد کے ساتھ فلمی پوسٹر بنانے شروع کیے تو نگار خانوں تک رسائی ملنے لگی۔ ہر انسان کی طرح وہ بھی خود کو دنیا کا پرکشش اور خوبصورت انسان سمجھنے کی خوش فہمی کا شکار تھے، جبھی مزید دل کشں نظر آنے کے لیے تن سازی کا آغاز کیا۔ لیکن یہاں بھی وہ مذاق ہی بن کر رہ گئے۔تن سازی کے مقابلے میں شرکت کرنے اسٹیج پر آئے، باڈی بلڈنگ کے پوز دیے تو حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے، یہی وہ لمحہ تھا جب رنگیلا نے فلموں میں کام کرنے کی لگن اور جستجو کو اور زیادہ تیز کیا اور ہیرو بننے کی بجائے کامیڈین کے طور پر اپنی پہچان قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اپنا فلمی نام ’رنگیلا‘ منتخب کیا۔ابتدا میں انہیں فلم ’داتا،‘ ’نوراں،‘ ’چوڑیاں‘ اور ’موج میلہ‘ میں چھوٹے موٹے مزاحیہ کردار ملے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes