ڈائریکٹر ظہیر یسین کی نئی پنجابی فلم ”لڑ گئے دو نین“ کی عکسبندی کا کام جاری

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

سیف علی خان، بابر خان اور سلطان بلا کی پرفارمنس سے سیٹ پر موجود ہر آنکھ اشکبار
لاہور(یواین پی) ڈائریکٹر ظہیر یسین کی نئی پنجابی فلم ” لڑ گئے دو نین“ کی عکسبندی کا کام جاری ہے فلم کے پروڈیوسر عثمان طارق،محمد آصف ہاشمی ، کو پروڈیوسرملک تاج صابر،کیمرہ مین نومی زیدی، میوزک ڈائریکٹرجوجی علی خان جبکہ کہ فلم کے مصنف و شاعرججاجی ہیں گزشتہ روزفلم کے ہیرو سیف علی خان، بابر خان اور سلطان بلا کی زبردست پرفارمنس سے سیٹ پر موجود ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی دونوں فنکاروں نے خوب داد سمیٹی فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان،عروہ گل،راحیلہ آغا،بابر خان،اچھی خان،سلطان بلا،فیصل کھچی،آصف سائیں ،حمیرا ناز ،صائمہ،پیا نور،سارا خان،ہانی بلوچ،صائمہ جان، چونڈھی،قیصر بلوچ،فیصل،ملک اکرم ،ملک تاج ،جان بھٹی،حسنین،صابر وکی،راجہ افتخار نذیر،عابد زبیری،نصیر احمد ،ارسلان وٹواور غلام علی شامل ہیں فلم کی عکسبندی کا کام پاکپتن میں جاری ہے عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے فلم بہت جلد سینماﺅں کی زینت بنے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme