جہاں ڈینگی لاروا ممکن ہوسکتا ہے وہاں سپرے کیا جائے ڈپٹی کمشنر جھنگ

Published on September 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

جھنگ(بیوروچیف ماصل خان یواین پی)جھنگ میں ڈینگی بخار کاکیس سامنے انے کی غیر تصدیق شدہ اطلاع کےبعد ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدرات ڈی۔سی افس کے کمیٹی روم میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسجاد احمد خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عبدالرحیم ڈاکٹر طاہر اور دیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں سکولوں قبرستان سمیت شہربھرمیں سرویلنس فوری طور پرشروع کی جائے جہاں ڈینگی لاروا ممکن ہوسکتا ہے وہاں سپرے بھی کیا جائے ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ ضلع کی چاروں میونسپل کمیٹیاں بارش کا پانی کہیں جمع نہ ہونے دیں اور اسٹنٹ کمشنر ڈینگی سرویلنس ذاتی طور پرنگرانی کریں انہوں نے کہا کہ بخار کی شکایت پرڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہونےوالے مریض کے ڈینگی بخار کی تصدیق کے حوالے سے سٹیٹ اور علاج معالجہ کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes