کوئٹہ(یواین پی)حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر2 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے باعث سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔میڈیا کے مطابقحکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ,بلوچستان عوامی پارٹی نے سانحہ مستونگ پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔ پارٹی کے سربراہ جام کمال کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کاجلسہ منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ سراج رئیسانی محب وطن رہنما تھے۔