زرعی یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ طور پر سیکنڈ ایئر کے طالبعلم کو ساتھی طلباءنے زہریلی چیز کھلا کر جان لے لی

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

بورے والا(یواین پی)زرعی یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ طور پر سیکنڈ ایئر کے طالبعلم کو ساتھی طلباءنے زہریلی چیز کھلا کر جان لے لی،زہریلی چیز کھانے سے بیہوش طالبعلم ہسپتال جاکر دم توڑ توڑ گیا، تین نامزد طلباءسمیت چھ طلباءکے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بورے والا میں زیر تعلیم سیکنڈ ایئر کا طالبعلم اسامہ مختار گزشتہ روز شام کی کلاسز کے دوران پرسرار طور پر یونیورسٹی کے گراونڈ میں بیہوش پڑا تھا جسے فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ نے 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقتول اسامہ کے والد مختار کی درخواست پر یونیورسٹی کے تین نامزد حاشر سہیل،جنید سعید،عزیز ندیم اور تین نامعلوم طلباءکے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز چھٹی کے وقت وہ اپنے بھائی کو لینے گئے تو گراونڈ میں مذکورہ ملزمان اسے زبردستی کچھ کھلا رہے تھے ہمیں دیکھ کر وہ اسامہ کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے قریب جاکر دیکھا تو اسکے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور وہ بیہوش تھا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جان کی بازی ہار گیا وجہ عناد تاحال معلوم نہیں ہوسکی تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مختلف پہلو¶ں سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes