پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی آقاوں کے سامنے جھکنے والوں نے پٹرول 30 روپے مہنگا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاوں کے سامنے جھکی ہوئی ہے، عوام نے اس کی قیمت چکانا شروع کر دی۔نااہل امپورٹڈ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا تیل خریدنے کی کوشش نہیں کی، جبکہ بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر قیمت 25 روپے کم کر دی۔ حکومت گرانے والے سازشی ٹولے کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes