مویشی منڈیوں کے انعقاد کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملد رآمد کرایا جائے عثمان علی

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

مویشی منڈیوں کے انعقاد کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملد رآمد کرایا جائے عثمان علی
ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں شفٹوں خدمات سر انجام دیں
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ عید الضٰحی کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے انعقاد کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سو فیصد عملد رآمد کرایا جائے مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں لائے گئے جانوروں پر سپرے کریں منڈیوں کی سیکیو رٹی کے سلسلہ میں بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں شفٹوں خدمات سر انجام دیں اور قربانی کے ضلع میں لائے جانے والے جانوروں اور باہر بھیجے جانے والے جانوروں پر سپرے کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی منڈیوں کے قیام اور انسداد کانگو وائرس کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عزوبہ عظیم ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک رو¿ف احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں میں بزرگ حضرات اور بچوں کے داخلہ پر پابندی ہوگی خریدار اور بیوپاری ماسک کا استعمال کریں گے منڈیوں میں ہیلتھ کاو¿نٹر بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے عارضی ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتہائی احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے اور اس سلسلہ میں ہر شہری سے ذمہ دارانہ رویہ کی توقع کی جا رہی ہے اور ہمیں ایک مہذب اور ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy