کیش کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ایس او پیزجوقانونی طور پر ہیں عمر سعید ملک

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے تمام بنک مینجرز سے سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔ڈی پی او نے بنک مینجرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیش کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ایس او پیزجوقانونی طور پر ہیں ان پر من وعن عمل کیا جائے گابڑے کیش کی ٹرانزیکشن سے پہلے مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے۔بنکوں کے سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ کے حوالے سے پولیس لائنز میں تجربہ کار انسٹرکٹر سے تربیت دلوائی جائے تاکہ وہ بہتر طور پراپنے فرائض سے انجام دے سکیں۔بنک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جانچ پڑتال کی جائے غیر ضروری طور پر کوئی بھی شخص بنک میں داخل نہ ہو۔ایسے مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے جو بنک میں بغیر کسی کام کے پھر تے ہوں۔کسی بھی ناگہانی صور ت کے پیش نظر فوری طور پرمقامی پولیس یا ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار 15 پراطلاع دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme