غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں،بان کی مون

Published on February 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

013
نیویارک(یو این پی)اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک تحریری پیغام میں، جسے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا گیا ،بان کی مون نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ بان کی مون نے اپنے پیغام میں ان ملکوں اور تنظیموں، جنہوں نے گذشتہ سال قاہرہ اجلاس میں غزہ کی امداد کا وعدہ کیا تھا، سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی درخواست کی۔سیکر ٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے اور شدید محاصرے میں ہے، غزہ کا علاقہ انسانی آلام و مصائب کی تصویر بنا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes