اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے،اسحاق ڈار

Published on May 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

لندن(یواین پی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، اس حوالے سے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题