نوجوان اعلیٰ و ارفع مقاصد کا تعین کرکے ان کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہو جائیں۔زاہدصدیقی

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ہماری خوش قسمتی ہے کہ وطن عزیز کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ میڈیا سے گفتگو
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)نوجوان نسل ہی ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہے۔ان خیالات کا اظہا ر معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی محمد زاہد صدیقی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس لحاظ سے یہ ہماری خوش قسمتی ہی ہے کہ وطن عزیز کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ جو درحقیقت اس”ایٹم“ کی مانند ہیں جن کا صحیح استعمال گھروں کو روشن کر سکتا ہے لیکن اگر ان کی صحیح آبیاری نہ کی گئی تو یہ سب کچھ خاک بھی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے جدید دور میں صرف وہی قومیں کامیاب ہوئی ہیں جنہوں نے اپنے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو حقیقی ترقی دی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کی جائے تا کہ یہ اپنی زند گی میں اعلیٰ اور ارفع مقاصد کا تعین کرکے ان کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہو جائیں اور اپنی ذاتی زندگی میں بھر پور کامیابی حاصل کرسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog