کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا23 واں یوم شہادت کل منایاجائے گا

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا23 واں یوم شہادت(کل) 5جولائی بروزمنگل کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گااس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے انکے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا 1999میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انکی جرات و بہادری کے اعتراف میں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نواز ا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy