فیصل آباد،ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف کی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے تعارفی ملاقات

Published on May 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے تعارفی ملاقات کی۔اجلاس میں ارکان اسمبلی چوہدری شہباز بابر، علی گوہر بلوچ،میاں طاہر جمیل،رانا علی عباس،شفیق گجر،راؤ کاشف رحیم،صفدر شاکر،میاں اجمل آصف،فقیر حسین ڈوگر،جعفر علی ہوچہ،راناشعیب ادریس،حاجی اکرم انصاری،میاں عبدالمنان،میاں محمد فاروق،شیخ اعجاز احمد،اسرار خاں،میاں قاسم فاروق،شیر افگن چیمہ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس/ریونیو عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ارکان اسمبلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس کے اداروں کی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو شہری سہولیات سے متعلق بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کیا جا سکے اس ضمن میں ارکان اسمبلی کی معاونت ورہنمائی بھی ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پبلک سروسز اداروں سے متعلق شہریوں کے انفرادی واجتماعی مسائل تیزی سے حل کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل اختیارکیا جا رہا ہے۔انہوں نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ارکان اسمبلی علاقائی تعمیر وترقی کے لئے منصوبے تجویز اور عوام کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں معاونت کریں تاکہ مل جل کر شہری ترقی اور عوامی بہبود کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔اجلاس کے دوران ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو،اے ڈی پی کی جاری اور نیو سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ ڈی ڈی پی ٹواور اے ڈی پی کی سکیموں کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیااور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ساتھ قومی حلقہ وائز میٹنگز کرکے سکیموں کی تازہ ترین صورتحال بارے جامع تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور جاری سکیموں کو مکمل کرنے،عوامی بہبود کے نئے منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے بھی امور طے کئے جائیں گے۔ارکان اسمبلی نے علاقائی ترقی اور عوامی بہبود کے اقدامات میں ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی اور واسا سے متعلقہ بعض مسائل کی نشاندہی بھی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes