کھاد کی قیمت میں389 روپے کمی کا نوٹیفکیشن واپس

Published on June 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں389 روپے کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، کھا کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کی گئی تھی جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے ایس آراو جاری کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کا جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، اس کا اطلاق فوری اور7 جولائی 2022 تک کیلئے تھا۔ اب 50 کلو کھاد کا تھیلا پرانی قیمت پر ہی ملے گا۔ یاد رہے 27 مئی کو وفاقی حکومت نے 50 کلو کھاد کے تھیلے کی سرکاری قیمت مقرر کی تھی۔ ملک بھر کے کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے 50 کلو یوریا کھاد کے تھیلے کی سرکاری قیمت ایک ہزار 768 روپے مقرر کی کی گئی تھی جس کو 7 جولائی 2020ء تک نافذ العمل رہنا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy