الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کر دی

Published on June 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کر دی گئی،ابتدائی حلقہ بندی رپورٹ میں سابقہ فاٹا کی 6 نشستیں کم کر دی گئیں -قومی اسمبلی کے کل حلقوں کی تعداد 272 سے کم کرکے 266 کر دی گئی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر متعلقہ حلقے کا ووٹر 30 جون تک اعتراض دائر کر سکتا ہے۔ کمیشن یکم جولائی سے 30 جولائی تک اعتراضات پر فیصلے کرے گا۔ اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کروانے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراضات اور نقشہ جات کی آٹھ نقول الیکشن کمیشن میں جمع کروانی ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes