اول سے لے کر آخرتک تمام آمروں کا ٹرائل کیا جائے، جمشید دستی

Published on May 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments
dasti
اسلام آباد (یو این پی) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ 1956ء لے کر مشرف تک تمام آمروں کا ٹرائل کیا جائے، سابق حکومت کے دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔ جمعہ کو پارلیمٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات قوم کے سامنے لائی جائے، ایم کیو ایم کو ایک فیصلہ کرنا چاہیے کبھی وہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کی باتیں کرتے ہیں اور کبھی پی پی پی کے خلاف بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی میں کرپشن کرنے والے ظفر گوندل اپنی ضمانت کروا کر بیرون ملک چلے گئے ہیں، میرا تعلق غریب طبقہ سے ہے، ماضی کی کرپشن، کیسز کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog