سابق بھارتی اداکارہ نے مفتی سے شادی کرلی

Published on November 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

گجرات (یواین پی) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو ترک کرنے والی بھارت کی سابق ماڈل و اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔ثناخان ویسے تو انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے مفتی انس سے اپنی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ شئیر نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ثناء اپنے شوہر کے ساتھ سیڑھیوں سے چلتی ہوئی دکھائی دی ہیں،انہوں حجاب کے ساتھ ساتھ سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ نئے جوڑے نے اپنی شادی کا کیک بھی کاٹا۔واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔اپنی پوسٹ میں ثنا نے لکھا بھائیو اور بہنوں، اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آ گئی ہوں اور آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں، ایک عرصے سے مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت ملی، مجھے یہ سب اپنے چاہنے والوں سے ملا، جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔ثنا نے لکھا کہ اب کچھ دن سے مجھے یہ احساس ہوا کہ دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے ؟ کیا اس کا یہ فرض نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی میں ان لوگوں کی خدمت کرے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں ؟ کیا اسے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ موت کسی بھی وقت آ سکتی ہے اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے، ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں۔ خاص کر دوسرے سوال کا جواب کہ مرنے کے بعد میرا کیا ہو گا ؟ ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog