سستے آٹے کے بعد سستا گھی فروخت کرنے کرنے کے لئے اقدامات شروع

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں صارفین کو سستے آٹے کے بعد سستا گھی فروخت کرنے کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں جس کے تحت مجموعی طور پر 65 فیئر پرائس شاپس پر 25 روپے فی کلوسبسڈی پر روزانہ ایک کلو گرام گھی کے 54527 پیکٹس فروخت ہونگے۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے گھی مینو فیکچررز وگھی ملز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات کی اور بتایا کہ گھی کی فروخت کے لئے پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔انہوں نے گھی مینو فیکچررز اور ایسوسی ایشنز کو تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی او انڈسٹریز نے بتایا کہ فیئر پرائس شاپس پر صارف کے آن لائن اندراج کے لئے سافٹ ویئر بنایا جارہاہے اور رجسٹرڈ صارف کو ایک ماہ میں چار کلو گھی ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes