مکلی کے تاریخی قبرستان میں سندھ کے عظیم تاریخ داں میر علی شیر قانع کے نو تعمیر مقبرے کی افتتاحی تقریب

Published on February 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چند) مکلی کے تاریخی قبرستان میں سندھ کے عظیم تاریخ داں میر علی شیر قانع کے نو تعمیر مقبرے کی افتتاحی تقریب صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے افتتاح کیاسندھ کے نامور تاریخ داں سیکڑوں کتابوں کے مصنف میر علی شیر قانع کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سندھ کے نامور ادیب اور تاریخ دانوں کی ان کے مقبرے کی افتتاحی تقریب میں بڑے پیمانے پر شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر سیاحت سردار شاہ تھے جنہوں نے میر علی شیر قانع کے نو تعمیر شدہ مزار کا افتتاح کیا اور مزار کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ مکلی کے تاریخی قبرستان میں میر علی شیر قانع کے زبوں حال مقبرے کی تعمیر ایک بہت مشکل کام تھا جو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ کے عظیم اور تاریخی کرداروں کے مقبروں اور اثاروں کی دوبارہ بحالی کے لئے سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog