پٹرول کی مد میں بچت کاا علان صرف سیاسی شعبدہ بازی،رانا نثار راٹھ

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

لاہور(یو این پی)رہنماء پی ٹی آئی رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے۔اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا، سرکاری پٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے۔ کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog