آج کا د تاریخ میں 8 جون

Published on June 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور(یواین پی)واقعات68ء – رومن سینٹ نے گالبا کے رومن شہنشاہ ہونے کا اعلان کیا ۔
۔632ء رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 63 سال کی عمر میں مدینۃ المنورہ میں وفات پاگئے۔ اِسی روز حضرت ابوبکر الصدیق کو خلیفۃ الرسول منتخب کر لیا گیا۔
۔1042ء – ایڈورڈ معترف انگلینڈ کا بادشاہ بن گیا۔ وہ انگلینڈ پر حکومت کرنے والے اینگلو سیکسن خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔
۔1191ء – رچرڈ شیر دل صلیبی جنگ کی خاطر عکہ پہنچ گیا۔
۔1962ء – پاکستان میں مارشل لا کی جگہ ملک کا دوسرا آئین نافذ کر دیا گیا۔ یہ آئین فوج کی نگرانی میں تیار ہوا تھا اور صدارتی طرز کا تھا۔
۔1920ء مولانا محمود الحسن طویل عرصے کی جلاء وطنی اور اسیری کے بعد مالٹا سے ہندوستان واپس لوٹے
۔1965ء امریکی فوجوں کو ویتنام میں لڑائی کا حکم دیا گیا
۔1941ء جنگ عظیم دوم:اتحادی فوجوں نے شام اور لبنان پر حملہ کیا
۔1946ء آل انڈیا مسلم لیگ نے کیبنٹ مشن پلان منظور کر لیا
۔1962ء فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے نئے دستور کے تحت صدر کا عہدہ سنبھالا اس طرح چارسالہ مارشل لا اختتام پزیر ہوا
۔2008ء چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو معزول کیے جانے پر ملک بھر کے وکلا نے لانگ مارچ کا آغاز کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy