ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کردی

Published on June 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد  (یواین پی) گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے اس سال کی متوقع مون سون بارشوں کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں کہا ہے کہ ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔ یکم جولائی سے اگست کے وسط تک کے پہلے فیز میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، مون سون کاموسم یکم جولائی سے ستمبرتک ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال پنجاب، سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题