فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 850 روپے کی کمی

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1848 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 850 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 729 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اورنئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog