پاکستان اسٹاک: کاروبار کا ریکارڈ مثبت آغاز

Published on July 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کا ریکارڈ مثبت آغاز ہوا ہے۔معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی ہے۔100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے پر کاروبار ایک گھنٹےکے لیے روک دیا گیا ہے اور مارکیٹ فریز ہو گئی ہے۔اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 986 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 439 پر ہے۔عیدِ قرباں کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题