اوکاڑہ،رمضان بازار میں پھلوں ،سبزیوں کا معیار عام مارکیٹ سے بہتر ہونا چاہیے عامر عقیق خان

Published on April 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی / شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا سستے رمضان بازار ضیاءشہید لائبریری اور سستے رمضان بازار چونگی نمبر 7کا دورہ ۔سستے رمضان بازاروں میں پھلوں،سبزیوں ،گوشت،پولٹری ،آٹے ،چینی و کریانہ کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں پھلوں ،سبزیوں اور کریانہ کا معیار عام مارکیٹ سے بہتر ہونا چاہیے اور قیمتیں عام بازار سے کم ہوں انہوں نے چینی کے سٹالز پر چینی کے پیکٹوں کا وزن بھی چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آنے والوں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل و سبزیاں ،گوشت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی عا م مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے سستے رمضان بازاروں میں ابتدائی طبی امداد ،ریسکیو 1122،صارفین کے بیٹھنے کی جگہ کے لئے کئے گئے انتظامات چیک کئے اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes