پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر مہم میں پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر اپنی نسل کو معذور ہونے سے بچائیں، ممتاز بیگ

Published on March 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 770)      No Comments

002 photo of holi n rotary polio awanress activityؓرحیم یار خان (یو این پی) روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو کمیٹی کے ممبر ممتاز بیگ نے چولستان میں روٹری کلب اور کبیر بھگت سوسائٹی کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم اور ہولی کے موقع پرانہیں اس تہوار پر مبارکباددی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پولیو آگاہی مہموں بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے مگر اس سے بچاؤ ممکن ہے لہذا اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر مہم میں پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر اپنی نسل کو معذور ہونے سے بچائیں۔ اس تقریب میں پریتم داس بالاچ، د ہیمندرکمار، درشن رام منگی، سیکم بالاچ، اشوک کمار، امرلال، اجے کمار، سنجے کمار، ساجن کمار بالاچ، وجے کمار،چندن کمارمنگی،بھاک چند منگی،درشن جام، ہنس راج، کیلاش کمار،مکیش کمار، راجندر کمار، انیل کمار، شروک چند منگی، امینوئل آمی، محمد بوٹا، رانا عبدالجبار کے علاوہ دیگر چولستانی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题