راحیل شریف کا اٹلی آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

abcروم (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا گیا ہے۔ دورہ اٹلی کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے اطالوی مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اطالوی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کو عزت و توقیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں اور دیگر ممالک بھی پاکستان کی افواج کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes