پٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 روپے ہونے کا انکشاف

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 روپے ہونے کا انکشاف، فی لیٹر پٹرول پر کل 11 روپے کا ٹیکس لیا جاتا ہے، باقی ڈیلراور کمپنی کا منافع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے دوران اوگرا کی جانب سے ملک میں فروخت کیے جانے والے پٹرول کی اصل قیمت اور عائد کردہ ٹیکس کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔اجلاس میں چئیرمین اوگرا کی جانب سے بتایا گیا کہ پٹرول کی امپورٹ پرائس 94 روپے 38 پیسے ہیں، آئی ایف ای ایم فارمولا یعنی پٹرول کرایہ 3 روپے 65 پیسہ ہے۔ پیٹرول پر ڈسٹریبیوشن مارجن 2 روپے 11 پیسے ہیں۔جنرل سیلز ٹیکس 11 روپے 28 پیسے ہے۔کمپنی کا پرافٹ 2 روپے 97 پیسے ہے۔ پاکستان میں پٹرول سارے ریجن میں سب سے سستا ہے۔تمام پیٹرولیم کمپنوں کو کہا گیا ہے کہ نئی اسٹوریج بنائیں، پاکستان میں پانچ آئیل ریفائنری ہیں ، انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اگر سپورٹ نہیں کریں گے تو ریفاننری یورو فائیو کی ریکوائرمنٹ کو پورا نہیں کر پائیں گی اور بند ہو جائیں گی، پھر ہمیں زیادہ پیٹرولیم مصنوعات باہر سے امپورٹ کرنا پڑے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes