رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2 عشاریہ 67 فیصد کا ہوشربا اضافہ

Published on June 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ڈھائی فیصد سے زائد کے اضافے کے بعد تقریبا 24 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے وجہ سے ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 23 عشاریہ 98 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2 عشاریہ 67 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور13 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری جانب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی۔وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ تقریر مسودہ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی، ٹیکس کی شرح جی ڈی پی کے 9.2 فیصد لے جائی جائیگی، مجموعی خسارہ 8.6 فیصد ہے، اس کو کم کرکے 4.9 فیصد پر لایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog