عید الاضحٰی کی تیاریاں شروع،مویشی منڈیوںمیں قربانی کے جانوروں کی آمد میں تیزی آگئی

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

کراچی(یواین پی) سپر ہائی وے مویشی منڈی میں قربانی کے لئے لائے جانوروں میں تیزی آگئی ،منڈی میں جانوروں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ،منڈی انتظامیہ نے ویٹنری ڈاکٹر کی مذید ٹیمیں تعینات کر دی ہیں ۔ایڈ منسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ،جب تک ڈاکٹر اطمینان نہیں کر لیتے جانور کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی ، سی سی ٹی وی نصب کر لئے گئے ہیں اور عوام کی بہتری کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑ ی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد میں مزید تیزی آگئی ہے ،سپر ہائی وے مویشی منڈی ترجمان خرم جعفرانی کا کہنا ہے کہ منڈی انتظامیہ نے مارشلنگ ایریا میں ویٹنری ڈاکٹر کی مزید ٹیموں کو تعینات کیا ہے جو دن رات کام کر رہی ہیں ،جیسے جیسے عید الاضحی قریب ہوتی جائے گی قربانی کے جانوروں کی آمد میں تیزی آتی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题