ٹھٹھہ،بااثر افراد نے کورٹ کے احکامات کوہوا میں اڑا دیا،اعلی حکام نوٹس لیں

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی /حمید چنڈ)بااثر افراد نے کورٹ کے احکامات کوہوا میں اڑا دیا تعمیراتی کام تیزی سے جاری آنے جانے والا میں راستا محدود کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایمبولینس سمیت جنازہ لئے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا علاقے مکینوں کا ڈی سی ٹھٹھہ منتخب نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹیس لینے کا مطالبہ احتجاج سمیت کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق سنیٹرل پارک مکلی سوسائٹی واٹر سپلائی سے شیخ عالی محلہ اور قبرستان کی طرف جانے والی میں گلی پر بااثر افراد نے سرکاری پلاٹ پر تعمیرات کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے اور 20 فٹ گلی جس سے سینکڑوں علائقہ مکینوں کا آنا جانا ہوتا ہے اس محدود گلی کو 15 فٹ سے بھی کم رکھا کیا ہے جس پر رہائش پذیر افراد نے سخت اعتراضات اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے احکامات صرف غریبوں پر لاگو ہوتے ہیں جبکہ بااثر افراد اپنے طاقت کا استعمال کرتے ہیں مقامی رہائشیوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ ہم یہاں سالوں سے آباد ہیں ہم نے اپنے ساری زندگی کی جمع کونجی سے پلاٹ خریدہ ہے کوئی قبضہ نہیں کیا مکلی میں بااثر کی جانب سے سرکاری سرپرستی میں قبضے جاری ہیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں مگر ہماری راستے اگر کوئی بند کری گا تو ہم کورٹ سمیت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملی پر منتخب نمائدے کو اطلاع دینے کہ باوجود کام تیزی سے جاری ہے اسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کو صرف غریبوں کے گھر نظر آتے ہیں بااثر افراد کے قبضے نہیں ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی کیا کورٹ کے احکامات غریبوں کلئے ہیں شیخ عالی محلے کے رہائشیوں نے ڈی سی ٹھٹھہ سمیت اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹیس لئے آنے جانے والی گلی کو کم سے کم 20 فٹ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے مکلی سنیٹرل پارک اور فلٹر سوسائٹی کی دوسری جانب سے میں گلی 20 فٹ سے بھی زیادہ ہے جس کا نقشہ موجود ہے مگر سنیٹرل پارک موبائل ٹاور سے گلی کو کم کیا جارہا رہا جس کا کام اعتراض کے باوجود تیزی سے جاری ہے گلی چھوٹی ہونے سے مستقبل میں ہمیں ایمبولینس اور جنازے لئے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا جبکہ اس گلی میں کچھ پلاٹ درگاھ اور قبرستان کا ہے جو کو بھی یہ پلاٹ خریدے کا وہ اس کا خود زمیدار ہوگا ہمارا اعتراض اپنے جگھ قائم ہے جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes