ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی کی حمایت نہیں کرتے، سید خورشید احمد شاہ

Published on July 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments
33
سکھر۔۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک بھر میں ووٹوں کی ازسرنو گنتی کی حمایت نہیں کرتی، انتخابی اصلاحات کمیٹی کا قیام مستقبل میں الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اتوار کے روز سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ملک مزید کسی سیاسی محاذ آرائی اور درمیانی مدت کے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہم اس طرح کے کسی مطالبہ کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام اور مسائل کے حل کیلئے جمہوری سسٹم کو رواں دواں رکھنے کے حامی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی مشاورت کے بعد انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمشنر کے حوالے سے دیگر امور طے کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی حسب معمول منایا جائے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题