حکومتی سرپرستی سے ہی فلم ا نڈسٹری کو فروغ مل سکتا ہے :میگھا

Published on August 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

لاہور (یو این پی)معروف اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی سے ہی فلم انڈسٹری کو فروغ مل سکتا ہے ،ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔میگھانے دبئی سے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوے کہاکہ موجودہ دور میں نئے چہروں کو بھی موقعہ ملنا چاہئے پاکستان میں جو ٹیلنٹ ہے کسی اور ملک میں نہیں ہے ،ہمیں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہوگا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت جلد اپنے پیارے وطن پاکستان آرہی ہوں بہت سے پروجیکٹ میں کام کی آفرزہورہی ہے پاکستا ن آتے ہی شوبز سرگرمیوں میں مصروف ہو جاؤنگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题