میوزیکل نائٹ کا اہتمام،تقریب کا مقصد چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

موٹر وے پولیس کے افسران نے ملی نغمے، گانے ،ڈرامے،لطیفے اور مزاحیہ شاعری پیش کی
اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز )نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر آفس اوکاڑہ کے زیراہتمام میس نائیٹ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ افسران اور جوانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور ان کے مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں اجاگر کرنا اور ان کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لاکر ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ سیکٹر اوکاڑہ کی تمام بیٹ ھائے اور لائن ہیڈ کوارٹر سے سینئر اور جونیئر افسران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور لان میں موجود لوگوں کوبھر پور انداز میں محظوظ کیا۔موٹر وے پولیس کے افسران نے ملی نغمے، گانے ،ڈرامے،لطیفے اور مزاحیہ شاعری پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیئے۔اس پروگرام میں زونل کمانڈر محبوب اسلم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔۔میس نائیٹ کےمیزبان سیکٹر کمانڈر محمد شہباز عالم نے تقریب کے اختتام پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے جوانوں اور افسران کا مورال بلند ہوتا ہے اور ان کے اندر موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان کے مسائل افسران بالا تک باآسانی پہنچائے جاسکتے ہیں۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح روڈ یوزر کا محفوظ سفر ہماری اولین ترجیح ہے اس کو محفوظ تر بنانے کے لیئے ہماری مختف اوقات میں مختلف کمپین چلتی رہتی ہیں۔ آج کل ہماری لین وائیلیشن اور ہیلمٹ کی کمپین چل رہی ہے۔ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اورکسی آفیسر یا جوان کو ڈیوٹی میں یا کوئی بھی گھریلو مسئلہ ہو تو میرے آفس کے دروازے 24 گھنٹے اس کے لئے کھلے ہیں۔میرا فون تمام جونیئر اور سینئر پولیس افسران کے پاس ہے وہ مجھے میسج یا کال بھی کر سکتے ہیں۔زونل کمانڈر نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر سیکٹر کمانڈر شہباز عالم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog