لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے،ترجمان پاک فوج

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی صحت خراب ہے، آرمی لیڈرشپ کا موقف ہے انہیں واپس آجانا چاہیے اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مبینہ امریکی سازش کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کا چین کا دورہ بہت اہم تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے آرمی چیف تھے جو صدر شی جن پنگ سے ملے، پاکستان کے چین کے ساتھ سٹرٹیجک اور تعلقات انتہائی اہم ہیں، چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، اس دورے کا مقصد دفاعی سمیت دیگر تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ چین کے ساتھ تعلقات خطے میں امن کے لیے بہت اہم ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme