ٹی وی و فلم میڈیم میں قدم جمانے کیلئے نئے فنکاروں میں مثبت نیت، حوصلہ اورجستجو ہونی چاہیے، طلال فرحت

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

Talal,,
لاہور (یو این پی) یقین ہو چلا ہے کہ نئی نسل پاکستان کی ثقافت کواپنے انداز فکر سے مثبت اندازمیں سامنے لا سکتی ہے اوربڑا اہم کردار ادا کرسکتی ہے یہی نہیں بلکہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی راہوں پر چلنے کے لیے آج کی نئی جنریشن تیار ہے ٹی وی و فلم میڈیم میں قدم جمانے کیلئے نئے فنکاروں میں مثبت نیت، حوصلہ اور جستجو ہونی چاہیے اور صرف یہی نہیں بلکہ اُنہیں گائڈینس کی بھی اشد ضرورت ہے ، یہ بات ٹیلیفون پر کراچی سے رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت نے بات چیت میں کہی،انہوں نے بتایا میں گزشتہ کئی برسوں سے نئے آنے والوں کو ہمیشہ سے موقع فراہم کرتا چلا آیا ہوں کئی فنکاروں وگلوکاروں کو پی ٹی وی سمیت پرائیویٹ ٹیلی وژن اور فلم میں متعارف کرا چکا ہوں جن میں ہمایوں گیلانی، نساء جبیں، نیہا انیل، عبید اللہ زبیر، بیلہ ناز،طارق جمال، تنویر احمد جانی، فلک شیخ ودیگر شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ٹی وی اور فلم میڈیم ایسا بن گیا ہے جس پر کون نہیں آنا چاہتا ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ پبلک سروس میسجز پر کام کر رہے ہیں اور عنقریب ان کا نیا انداز اسکرین پر نظر آئے گاہمارے آنے والے پروجیکٹ میں بچوں سمیت بڑوں اور بزرگوں نے بھی اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، نیزانہی پیغامات پر مبنی مزید آڈیشن جلد رکھے جانے کا پروگرام ہے اس سلسلے میں آٹھ سال سے پینتیس سال کے بچے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنا پروفائل بھیج سکتے ہیں، توقع ہے کہ اگلے ہفتے کوئٹہ سے بھی ٹیلنٹڈ لوگوں کولینے کا ارادہ ہے ۔ امید ہے کہ اس آئیڈیے کو ملک گیر سطح پر پذیرائی ضرور ملے گی پہلے مرحلے میں چندنئے لوگوں کو متعارف کرا رہے ہیں جن کی عمریں بالترتیب ۸ سال سے ۳۶ سال کے قریب ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes