انسانیت کے دکھوں کوکم کرنے میں لگے رہنا اولیاء اللہ کاشیوہ ہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن

Published on June 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی فاؤنڈیشن کے عہدیداران کی طرف سے پاکستان سمیت جنوبی افریقہ ،انڈیاسمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھی مستحقین میں رمضان گفٹس تقسیم کرنے کیلئے شاندارتقریبات کااہتمام جاری وسار ی ہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کیمطابق انسانیت کے دکھوں کوکم کرنے میں لگے رہنا اولیاء اللہ کاشیوہ ہے ،آج بھی داتاصاحب ،باباصاحبؒ ،سلطان باہوؒ ،قلندرپاکؒ ،بابابلھے شاہؒ ،سیدنا چادروالی سرکارسمیت تمام بزرگان دین کی درگاہوں پرمخلوق خداکی بے لوث خدمات کے خوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں،یہی وہ اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ برگزیدے بندے ہیں جن کے نقش قدم پر چلنے کاقرآن پاک میں حکم فرمایا گیا ہے۔موجودہ دورمیں انہی برگزیدہ اورمقبولان خداکے حقیقی وارث صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کے آستانہ عالیہ پر بھی یہی دلکش مناظر چوبیس گھنٹے دیکھنے کومل رہے ہیں جہاں پرخاص وعام سب کیلئے ہر وقت لنگر شریف کے انتظامات جاری وساری ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سالہاسال سے رمضان المبارک میں سحری وافطاری کے علاوہ مستحقین میں راشن گفٹس تقسیم کرنے کی تقریبات کاسلسلہ بھی ساراسال جاری رہتاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题