پولیس چوکی ٹپیالہ کی ڈاکوؤں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف بڑی کاروائی

Published on June 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

بچوں کی روزی روٹی واپس دلانے پر میں نارووال پولیس کا مشکور ہوں۔ مالک رکشہ ڈرائیور
نارووال(یو این پی) ڈی پی او نارووال اسد سرفراز خان کی قیادت میں ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال کی ٹیم انچارج چوکی ٹپیالہ کی بڑی کاروائی، 2بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1عدد لوڈر رکشہ مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا مدعی مقدمہ محمد اشفاق لیسر کلاں کا رہائشی ہے اور ظفروال میں اپنا لوڈر رکشہ چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے 2کس ڈاکو اشفاق سے لوڈر رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ایس ایچ او تھانہ ظفروال اور انکی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو استعمال کرتے ہوئے 2کس ملزمان سجاد اور اویس کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے لوڈررکشہ اسلحہ سمیت برآمد کرلیا۔ جس پرمحمد اشفاق نے کہا کہ میں ڈی پی او نارووال کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ملزمان کو گرفتار کرواکر میرا لوڈر رکشہ برآمد کروایا ہیجو میرے بچوں کی روٹی روزی کا واحد ذریعہ معاش تھا۔دوسری کاروائی میں اقدام قتل کے ملزم افراسیاب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بو ربرآمد کیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف علیٰحدہ علیٰحدہ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme