حکومت سندھ بارش و سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صادق علی میمن

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

 ٹھٹھہ  (رپورٹ حمید چنڈ)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و فوکل پرسن رین ایمرجنسی صادق علی میمن کہا ہے کہ حکومت سندھ بارش و سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، انہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہر گز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا جبکہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ٹنڈو حافظ شاہ، صوف شورو اور جھرک کے بارش اور سیلاب متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے دوران متاثرین و علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شدید بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین روڈ کا معائنہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ جلد مرمت کرواکر متاثرین  کو آسانی سے اپنے گھروں کو واپس جانے کیلئے سڑک کو قابل استعمال بنایا جا سکے۔ انہوں نے بارش و سیلاب متاثرہ مکانات اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے  معائنہ کیا اور متاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی سیمت اپنے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعد ازیں وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی و فوکل پرسن رین ایمرجنسی صادق علی میمن نے دل، بروہی، چھٹو، سومرو، شاہ، ببر، بکیرا، ملاح اور دیگر برادریوں کے معززین سے ملاقات کی اور فوت ہونے والے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر جوہر اسکاؤٹس این جی او اور پ پ ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی، آفتاب سومرو، معشوق ببر، ڈاکٹر ستار دل، غلام حسین ببر، اختر دل، غلام حیدر شاہ، غلام نبی ببر، اللہ ڈنو ببر، ممتاز جاکھرو، میر شاہ، ملوک شاہ، مظہر کھوسو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes