ضلعی افسران سے میٹنگ کی اور انہیں عوامی بہبودوعلاقائی ترقی کے لئے تفویض کردہ اہداف کاجائزہ لیا؛سہیل اشرف

Published on June 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے ضلعی افسران سے میٹنگ کی اور انہیں عوامی بہبودوعلاقائی ترقی کے لئے تفویض کردہ اہداف کاجائزہ لیا۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں وہیلتھ مراکزکے مسلسل دورے جاری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے شہر بھر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے،تجاوزات کے خاتمہ،واسا کی سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ریویو میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ٹارگٹس سے آگاہی اور سامنے آنے والے مسائل کے حل کے لئے بلاتاخیر اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے ضلعی افسران کو عوامی مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ دفاتر کا رخ کرنے والے سائلین کے مسائل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme