مختلف شہروں میں بارش، دو بچیوں سمیت 3 جاں بحق

Published on July 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

لاہور(یواین پی)ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، ننکانہ صاحب اور تلہ گنگ میں چھتیں گرنے کے واقعات کے بعد دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور 8افراد زخمی ہوگئے۔، کئی علاقے زیرآب آ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرگئے، کراچی ،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون نے انٹری ڈالی، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، کئی علاقے زیرآب آ گئے، آندھی سے کھمبے اوردرخت اکھڑ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ ہو گئے، چھتیں گرنے کے واقعات بھی ہوئے، کراچی ،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ننکانہ صاحب اور تلہ گنگ میں چھتیں گرنے کے واقعات کے بعد دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور 8افراد زخمی ہوگئے۔تلہ گنگ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی چل بسی، دو خواتین کو چوٹیں آئیں، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور مریدکے میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں دو بچے چل بسے، جبکہ چھ زخمی ہو گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme