انٹربینک میں امریکی کرنسی کے نرخ میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

کراچی (یواین پی) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ہر روز نئے ریکارڈ قائم کرنے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کے نرخ میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ‘ 208 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہر گزرتے دن کی طرح آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی امریکی کرنسی کے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 207.95 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے، ناصرف انٹر بینک بلکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 209 روپے سے بھی زائد ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy