کپتان کی جارحانہ اننگز، سیاسی مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دیں

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

لاہور(یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جارحانہ اننگز، اب تک سیاسی مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دیں۔وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب رخ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل، کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ عمران خان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے ہیں۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ نون کے الیکٹیبلز کی مزید وکٹیں بھی اڑیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes